جموں وکشمیر: پونچھ میں 14 ویں روز دہشت گردوں کی تلاش جاری، تصادم میں تین جوان زخمی، شوپیاں میں ایک شخص ہلاک
Jammu-Kashmir Anti Terror Operation: پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج صبح بھٹا درّیاں جنگل میں دہشت گردوں کے ذریعہ گولی باری کرنے پر دو پولیس اہلکار، فوج کا ایک جوان اور ان کے ذریعہ گرفتار کئے گئے لشکر طیبہ سے منسلک پاکستانی دہشت گرد ضیا مصطفیٰ زخمی ہوگیا۔