آئی اے ایس اطہر عامر خان نے منگنی کے بعد منگیتر کے ساتھ کیا ڈانس، دیکھیں خوبصورت جوڑی کی دلکش تصاویر
IAS Athar aamir khan latest photos: ہندوستانی سول سروس کمیشن کے خوبصورت افسر اطہر عامر خان نے ڈاکٹر مہرین قاضی سے منگنی کر لی ہے۔ منگنی کے بعد دونوں نے کئی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کئے۔ ان تصاویر میں دونوں بے حد دلکش اور خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ آپ بھی یہ خوبصورت تصاویر دیکھئے۔
آئی اے ایس ٹاپر ٹینا ڈابی سے شادی ٹوٹنے کے بعد آئی اے ایس افسر اطہر عامر خان نے ڈاکٹر مہرین قاضی سے منگنی کرلی ہے۔ ڈاکٹر مہرین قاضی نے اس منگنی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: dr_mehreen)
6/ 2
آئی اے ایس اطہر عامر خان اور ڈاکٹر مہرین قاضی تصویر میں بے حد دلکش اور خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ دونوں نے کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں اپنی تصاویر کھنچوائی ہیں۔ دونوں کا گھر کشمیر میں ہی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: dr_mehreen)
6/ 3
ڈاکٹر مہرین قاضی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو بنایا ہے۔ چاند کی بالیوں گانے پر ڈاکٹر مہرین قاضی ڈانس کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر مہرین بلا کی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: dr_mehreen)
6/ 4
سال 2015 بیچ کے سیکنڈ ٹاپر اطہر عامر علی نے ڈاکٹر مہرین سے منگنی کی ہے۔ مہرین قاضی پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور فیشن کی بہت سمجھ رکھتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کی کئی دلکش تصاویر ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: dr_mehreen)
6/ 5
آئی اے ایس اطہر عامر خان کو ہونے والی بیوی ڈاکٹر مہرین قاضی میڈیسن میں ماسٹر ہیں اور موجودہ وقت میں راجیو گاندھی کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر دہلی میں سائنٹفک آفیسر ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: dr_mehreen)
6/ 6
ڈاکٹر مہرین قاضی نے کلینیکل کاسمیٹولوجی میں پی جی ڈپلوما کی پڑھائی لندن سے کی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ڈنمارک سے ایستھیٹک میڈیسن میں فیلوشپ بھی ملی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: dr_mehreen)