کورونا وائرس (Covid-19 pandemic)، لاک ڈاؤن ورک فرام ہوم (Work From Home) ، نوکری جانا، ان سب سے عوام کی زندگی اتنی متاثر ہوئی ہے کہ لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔ وہیں بریک اپ ہوجانا انسان کی زندگی کا ایک بڑا جدو جہد والا وقت ہوتا ہے۔ ایسے میں آپ اپنے آپ کو ان سب چیزوں سے نہیں نکال پا رہے ہیں اور زندگی مایوس ہوگئی ہے تو آپ کشمیر (jammu and kashmir) کے ٹیولپ گارڈن (Tulip garden) ضرور جائیں۔ جو آپ کیلئے تھیریپی کا کام کرے گا۔ رپورٹ: ثنا مدیحہ، (photo credit:@NarendraModi/twitter)۔
کہتے ہیں کہ پھولوں کا ہمارے من پر گہرا اثر پڑتا ہے کیونکہ اس کے رنگ من کو بیحد سکون بخشتے ہیں۔ ایشیا کے اس سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن میں بار 15 لاکھ سے زیادہ پھول نظر آئیں گے۔ سال میں صرف ایک ماہ کیلئے سرینگر (Srinagar) میں بنا یہ خوبصورت باغ گُل لالہ عام لوگوں کیلئے کھولا جاتا ہے لیکن اس کے چاہنے والے پورے سال کا انتظار کرتے ہیں۔ (photo credit:@NarendraModi/twitter)۔
کورونا وائرس کے ڈر سے اگر آپ گھر سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں یا آپ کو کسی پابندی کا ڈر ہے تو اب آپ خوش ہو جائیں کیونکہ آپ کیلئے خود وزیر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا " پچیس مارچ جموں و کشمیر کے لئے ایک خاص دن ہے۔ زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع باغ گُل لالہ عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ باغ میں 64 اقسام کے پندرہ لاکھ ٹیولپ کھلے ہوئے ہیں۔" (photo credit:@NarendraModi/twitter)۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ جب بھی آپ کو موقع ملے آپ جموں و کشمیر کی سیر پر جائیں اور ٹیولپ فیسٹول میں شریک ہوجائیں۔ انہوں نے لکھا کہ باغ گُل لالہ کی سیر کے علاوہ آپ جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے لوگوں کی پُر خلوص مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوجائیں گے۔ وزیر اعظم کے اس بیان سے جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کافی خوش ہیں۔ (photo credit:@NarendraModi/twitter)۔
دنیا بھر میں ٹیولپ کی 150 سے زیادہ پرجاتیاں اور 3 ہزار سے زائد اقسام موجود ہیں۔ یعنی وقت اور حالات کچھ بھی ہوں۔ یہ پھول حالات کے مطابق ہر رنگ میں بدلتے ہیں۔ بعض اوقات آپ کے لئے حالات کو اپنانا مشکل ہوتا ہوگا۔ ایسی صورتحال میں آپ ان پھولوں سے inspiration لے سکتے ہیں۔ ( تصویر کریڈٹ: میر شبیر احمد، جموں۔کشمیر)۔
ٹیولپ کے پھول جتنے خوبصورت ہیں زندگی کیلئے اتنا ہی اچھا پیغام بھی دیتے ہیں۔ ٹیولپ کے یہ پھول ہمیں صبر کرنا سکھاتے ہیں کیونکہ یہ پھول کھلنے کیلئے پورے سال کا انتظار کرتے ہیں اور وسنت رتو میں صرف تین سے سات دنوں تک کھلتے ہیں یعنی یہ پھول ہمیں سکھاتی ہیں کہ اگر دنیا میں آپ کو سمکنا ہت آگے بڑھنا ہے تو صبر اور ہمت سے کام لینا پڑے گا، وقت دینا پڑے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ سب اچھا ہوتا ہے۔ زندگی میں کھلنا اور مرجھانا لگا رہتا ہے ، زندگی میں کبھی خوش،کبھی غم یہی زندگی کی ریت ہے۔ بالکل انہیں پھولوں کی طرح آپ مرجھاتے ہیں تو کھلنے کا وقت بھی ضرور آئے گا۔ اسی لئے یہ پھول آپ کیلئے ایک inspiration بن سکتے ہیں۔ ( تصویر کریڈٹ: میر شبیر احمد، جموں۔کشمیر)۔
زبردست پہاڑیوں کے دامن میں بسا سرینگر میں خوشبو بکھیرتا یہ ٹیولپ گارڈن 25 مارچ سے عام لوگوں گیا ہے۔ ان پھولوں کی چہچہاٹ سے آپ ذہنی بیماری یا اسٹریس پھری زندگی سے کچھ وقت کیلئے ہی صحیح چھٹکارا پانے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں کا یہ دلکش نظارہ آپ کی زندگی میں بھی خوشبو اور خوشی بکھیر سکتا ہے۔ رپورٹ، ثنا مدیحہ، ( تصویر کریڈٹ: میر شبیر احمد، جموں۔کشمیر)۔