جموں وکشمیر کے سوپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر آج ہوئے دہشت گردانہ حملے میں پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے ایک معصوم بچے کی جان بچا لی۔
5/ 2
اس حملہ میں سی آر پی ایف 179 بٹالین کے ہیڈ کانسٹبل شہید ہو گئے ہیں، جبکہ گولی لگنے سے ایک شہری کی بھی موت ہو گئی ہے۔
5/ 3
شہری کے ساتھ تین سال کا ایک معصوم بچہ بھی تھا۔ جب پولیس نے دیکھا کہ اس حملے میں معصوم بچے کو بھی گولی لگ سکتی ہے تو ایک پولیس اہلکار فورا بچے کے پاس پہنچا اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔
5/ 4
اے این آئی کے مطابق، بچے کو اس کی ماں کے پاس لے جاتے وقت گاڑی میں پولیس اہلکار اسے برابر دلاسہ دیتا رہا۔
5/ 5
حملے کے دوران تین سالہ یہ معصوم بچہ مارے گئے اپنے قریبی شخص کے بغل میں بیٹھا ہوا تھا۔