جموں و کشمیر: ہندوارہ پولیس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی ، جب اس نے دس سال قبل 2009 میں لاپتہ ہوئے نوجوان کو بازیاب کرلیا ۔ لوگوں نے ایس پی ہندوارہ کے اس اقدام کی ستائش کی ۔ تفصلات کے مطابق سوچلیاری ہندوارہ میں دس سال قبل ایک آٹھویں جماعت کا طالب علم لاپتہ ہو گیا تھا اور لواحقین نے پولس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ تاہم گھر والوں نے اپنے بچے کی زندہ ہونے کی امید چھوڑ دی تھی ۔ ان کو لگا تھا کہ یا تو وہ مارا گیا ہے یا کسی جانور نے اپنا نوالا بنالیا ۔ ( رپورٹ اور تصاویر : یحیی سلطان )