بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے تو ہزاروں مداح ہیں لیکن سرینگر کے دستکار محمد حسین جیسا شاید ہی کوئی فین ہو۔ محمد حسین نے ریشم کے مہین دھاگوں میں سلمان خان کو اتار کر ان کے تئیں اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ حسین پیشے سے قالین باف ہیں ، لیکن انھوں نے سلمان خان کی محبت میں کووڈ کے مندی کے دور میں بھی 6 ماہ دن رات ایک کرکے ایک لاکھ روپے صرف کرکے سلمان خان کی تصویر ریشم کے دھاگوں میں پرو کر تیار کی۔ (تصویر اور رپورٹ : میر شبیر احمد)
حسین کہتے ہیں کہ وہ بس سلمان خان سے محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں ۔ جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ سلمان خان کو کوئی پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے فن کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔ بس وہ اتنا چاہتے ہیں کہ اگر ہوسکے تو اپنی دریا دلی کے لئے مشہور سلمان خان مشکل میں پھنسے کشمیری دستکاری صنعت کو فروغ دینے میں مدد کریں ۔