کشمیر میں بھاری برف باری کی وجہ سے سرینگر ایئرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تمام پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق وزیبلیٹی پانچ سو سے میٹر سے بھی کم ہے اسلئے پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات کو معطل کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں آج بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔۔گلمرگ۔ مچل۔ زیڈ گلی۔ سادھنا پاس۔ بارہمولہ کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں بھاری برف باری ریکارڈ کی گئی۔
گلمرگ میں دیر شام تک دس انچ سے زیادہ برف پڑی۔ بڈگام میں چار سے دس انچ کے درمیان برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹنگمرگ میں بھی برف جمع ہو گئی ۔ شوپیاں ضلع میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی برف باری ہوئی۔ وہیں سری نگر۔ کولگام۔ پلوامہ۔ گاندربل اور بڈگام اضلاع کے میدانی علاقوں میں دوپہر کے اوقات میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ کشمیر میں مسلسل ہو رہی برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے تمام امحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ آپریٹر بھی اثڑ پڑا ہے۔ سرینگر ایئرپورٹ (Srinagar airport) پر بھی لگاتار بھاری برف باری ہو رہی ہے۔