سری نگر:28سالہ عرفانہ زرگر نے ’ایوا سیفٹی ڈور‘نامی ایک مہم شروع کی ۔جس کے تحت وہ سری نگر کے اطراف واکناف میں واقع عوامی بیت الخلاء (ٖPublic Toilet) میں خواتین کے لئے ماہواری کے دوران حفظان صحت فراہم کرنے والی مصنوعات جیسے سینیٹری پیڈز رکھتی ہیں تاکہ حاجت مند خواتین وقت ضرورت ان کا استعمال کرسکیں۔(تصویر:ظہوربھٹ،سری نگر)۔
عرفانہ زرگر نے یو این آئی سے بات چیت کے دوران کہا ’’میرے خیال سے یہ سب سے بڑی سخاوت ہے، میں فی الوقت ذاتی خرچے پر یہ مہم چلا رہی ہوں تاہم امید ہے کی آگے لوگ خاص کر خواتین دست تعاون پیش کریں گی، میں سری نگر کے تمام عوامی بیت الخلاء (ٖPublic Toilet) میں ان کٹس کو دستیاب رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گی‘۔(تصویر:ظہوربھٹ،سری نگر)۔
معاشرے کے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین نے عرفانہ زرگر کے اس اقدام کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ایک خاتون نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم مہم ہے۔ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہیں اور ہمیں اس مہم کو ہر حال میں کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا چاہئے۔خواتین نے کہا کہ وادی میں خواتین ماہواری کے بارے میں بات کرنے میں شرم محسوس کرتی ہیں تاہم اس نوعیت کی مہم شروع کرنا انتہائی حوصلہ افزا کام ہے۔(تصویر:ظہوربھٹ،سری نگر)۔