جیسا کشمیر، ویسی ہی خوبصورت ہیں سرگرم کوشل، مسیز ورلڈ کا خطاب جیت کر رقم کی تاریخ
Sargam Koushal Mrs World 2022: ہندوستان کی بیٹی سرگم کوشل نے 21 سال بعد مسیز ورلڈ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی ہے ۔ 63 ممالک کی خواتین امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرگم نے یہ تاج پہنا ہے ۔ سال 2001 میں ڈاکٹر ادیتی گووتریکر نے یہ خطاب اپنے نام کیا تھا ۔ تب سے کوئی ہندوستانی خاتون یہ ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی تھی ۔
سرگرم کوشل بنیادی طور پر جموں و کشمیر کی رہنے والی ہیں ۔ وہ ماڈلنگ کی دنیا میں آنے سے پہلے ٹیچر کے طور پر کام کرچکی ہیں ۔ سرگم کی عمر 32 سال ہے اور وہ آگے ماڈلنگ کی دنیا میں ہی نام کمانا چاہتی ہیں ۔
8/ 2
سرگم کا خطاب جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ وہ اس خطاب کو پاکر کافی خوش ہیں ۔ ساتھ ہی انہیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ وہ 21 سال بعد ہندوستان کو یہ ایوارڈ دلا سکی ہیں ۔
8/ 3
مسیز ورلڈ 2022 کا خطاب جیتنے کی خبر آنے کے بعد سے ہی سرگم سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں ۔ ان کی تصاویر خاص طور پر سوشل میڈیا پر کافی سرچ کی جارہی ہیں ۔
8/ 4
سرگم نے اس مقابلہ میں حصہ لینے کے دوران اپنی کئی تصاویر کھینچوائی تھیں ۔ ان کے ہر فوٹوشوٹ میں ان کا انداز کافی خاص ہے، جو لوگوں کا دھیان کھینچ رہا ہے۔
8/ 5
مسیز ورلڈ مقابلہ کی شروعات 1984 میں ہوئی تھی۔ اس مقابلہ میں سب سے زیادہ خطاب پاکر امریکہ نے قبضہ جمار کھا ہے ۔ پہلے مقابلہ کی فاتح سری لنکا کی خاتون رہی تھیں ۔
8/ 6
سرگم کی اس کامیابی کے پیچھے ان کے اہل خانہ کی بھی کافی حمایت ہے ۔ سرگم کی شادی 2018 میں ادی کوشل سے ہوئی تھی ، جو ہندوستانی بحریہ کے افسر ہیں ۔
8/ 7
سرگم کے شوہر پردے کے پیچھے رہ کر ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتے ہیں ۔ کئی مواقع پر سرگم کہہ چکی ہیں کہ وہ شوہر کے تعاون سے ہی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں ۔
8/ 8
فی الحال سرگم کی جیت نے پورے ہندوستان کو جشن کا موقع دیدیا ہے ۔ سرگم کے سامنے اب کئی راستے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ بالی ووڈ کی طرف بھی رخ کریں ۔