Jammu and Kashmir: امرناتھ یاترا میں قہر بن کر پھٹے بادل، پانی اور پہاڑوں کے درمیان پھنسے ‘بابا برفانی‘ کے ہزاروں عقیدتمند
Cloud Bursts in Amarnath: جموں وکشمیر واقع تیرتھ کے مقام امرناتھ یاترا کی گپھا کے پاس بادل پھٹنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی جبکہ پانی میں بہنے سے کئی لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ حادثے کے بعد سے راحت اور بچاو ٹیم لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امرناتھ گپھا کے پاس بادل پھٹنے کا یہ حادثہ شام ساڑھے 5 بجے پیش آیا۔
جموں وکشمیر واقع تیرتھ کے مقام امرناتھ میں جمعہ کے روز بادل پھٹنے سے خطرناک حادثہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں 13 افراد کی جان چلی گئی جبکہ کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ (IMAGE- Twitter)
7/ 2
بادل پھٹنے کا یہ حادثہ جمعہ کے روز شام ساڑھے 5 بجے پیش آیا۔ اس کے بعد پانی کے تیز بہاو میں کئی ٹینٹ اور لنگر بہہ گئے۔ ساتھ ہی یہاں ٹھہرے عقیدتمند بھی چپیٹ میں آگئے۔ (Image- Twitter @GReportIndia)
7/ 3
اس منظر کو دیکھنے کے بعد وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ موقع پر موجود راحت اور بچاو ٹیم نے فوراً ایکشن دکھاتے ہوئے کئی لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالا۔ (Image- Twitter @UdayKr_Bhumihar)
7/ 4
این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، تبت پولیس سمیت ریاستی پولیس کے کئی جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا جا رہا ہے۔ (Image- Twitter @UdayKr_Bhumihar)
7/ 5
راحت اور بچاو کام ایجنسیاں اسے متوسط سطح کا حادثہ مان رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کو ہرممکن مدد پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔ (Image- Twitter @GReportIndia)
7/ 6
بادل پھٹنے کے بعد ہوئے اس حادثے کے بعد امرناتھ یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم متاثرین کے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ (Image- Twitter @GReportIndia)
7/ 7
اس حادثہ کے بعد امرناتھ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر حکومت نے متاثرہ اشخاص کے اہل خانہ کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ (Image- Twitter @GReportIndia)