مرحومہ سُپِندر کی لاش کو لیکر آج سکھ برادری کے لوگ جلوس کی صورت میں نکلے اور احتجاجی مارچ شروع کیا۔ احتجاجی افراد مہلوک کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہے تھے اور ساتھ میں ملیٹنٹ تنظیم ٹی آر ایف کے خلاف بھی نعرہ بازی کر رہے تھے۔ احتجاجی حکومت سے بھی خفا ہیں انھوں نے سرینگر میں واقع سیول سیکریٹیریٹ کے سامنے نعرہ بازی کی اور دھرنا دیا۔
ایک احتجاجی شخص سُکھویندر کا کہنا تھا کہ وہ یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے ۔ انھوں حکومت پر عام لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ سیول سیکریٹیریٹ کے سامنے کچھ دیر احتجاج کرنے کے بعد مرحومہ کی لاش کو کئی علاقوں سے گزار کر کرن نگر میں واقع شمشان میں لایا گیا اور یہاں پر اُن کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔