Republic Day 2023: یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر کے لال چوک پر لہرایا گیا ترنگا، دیکھئے تصاویر
Republic Day 2023 : ہندوستان کی سبھی ریاستوں میں آج 74 واں یوم جمہوریہ بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر ترنگا لہرایا گیا۔ یوم جمہوریہ کی اصل تقریب کا اہتمام دہلی کے کرتویہ پتھ پر کیا گیا، جس کی تصاویر کافی وائرل ہو رہی ہیں اور اس کی خوبصورتی بھی قابل دید تھی ۔ ان سب کے درمیان سب سے زیادہ موضوع بحث سری نگر کے لال چوک پر واقع کلاک ٹاور پر لہرائے جانے والے ترنگا کی تصویر ہے۔
74 ویں یوم جمہووریہ کے موقع پر آج جموں و کشمیر کے سرینگر کے لال چوک پر ترنگا لہرایا گیا ۔ تصویر میں لال چوک پر گھنٹہ گھر کے اوپر قومی پرچم لہراتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔
5/ 2
اہم بات یہ ہے کہ لال چوک پر واقع کلاک ٹاور ہمیشہ سے کشمیر کی سیاست کے حوالے سے کافی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ یہ دوسرا سال ہے جب یہاں پر ہندوستانی قومی پرچم لہرایا گیا ہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔
5/ 3
اس سے پہلے 2022 میں ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی سری نگر کے مشہور لال چوک علاقہ میں کلاک ٹاور کے اوپر قومی ترنگا لہرایا گیا تھا ۔ تصویر : اے این آئی ۔
5/ 4
تاہم گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس مرتبہ لال چوک پر کچھ سنسان سا نظارہ تھا۔ لیکن علاقہ میں دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ لال چوک میں منعقدہ پروگرام میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ لال چوک کی فضا میں ایک سکون تھا۔ تصویر : اے این آئی ۔
5/ 5
وہیں اے بی وی پی کی طرف سے ٹی آر سی چوک سے لال چوک تک کی ترنگا یاترا نکالی گئی ۔ تصویر : اے این آئی ۔