آخر کار جیو میں کمپنیاں کیوں کررہی ہیں سرمایہ کاری؟ ابو ظہبی کی کمپنی مبادلہ نے 9,093.6 کروڑ کی سرمایہ کاری کی
گزشتہ چھ ہفتے کے کم وقت میں ابھی تک دنیا کی کئی بڑی ٹکنالوجی کمپنیاں اور گروتھ انویسٹرس جیو میں کل 87,655.35 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔ ان میں فیس بک، سلور لیک، وسٹا پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر اور مبدالہ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔

آخر کار جیو میں کمپنیاں کیوں کررہی ہیں سرمایہ کاری؟: گزشتہ چھ ہفتے کے کم وقت میں ابھی تک دنیا کی کئی بڑی ٹکنالوجی کمپنیاں اور گروتھ انویسٹرس جیو میں کل 87,655.35 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔ ان میں فیس بک، سلور لیک، وسٹا پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر اور مبادلہ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔

جیو میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے غیرملکی کمپنیوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔ اس بار ابو ظہبی کی کمپنی مبادلہ ۔نے جیو میں نو ہزار ترانوے کروڑ (9,093.6 کروڑ ) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے مبادلہ انوسٹمنٹ کو جیو کی ایک اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد حصے داری ملے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ جیو میں چھے ہفتوں میں یہ چھٹی بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے 5 جون کو بتایا کہ ابو ظہبی دولت فنڈ مبدالہ انویسٹمنٹ (Mubadala Investment) جیوJio پلیٹ فارمس میں 1.85 فیصدی 9,093.6 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ یہ سرمایہ کاری ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپئے اور انٹرپرازیز ویلیو 5.16 لاکھ کروڑ وپئے پر طے ہوا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ ، جیو پلیٹ فارمز نے 6 ہفتوں کے قلیل عرصہ میں اب تک دنیا کی ممتاز ٹکنالوجی اور نامور سرمایہ کاروں سے 87،655.35 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں۔ ان سرمایہ کاروں میں فیس بک ، سلور لیک ، وسٹا پارٹنرز ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر اور مبادلہ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔

جیو میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے غیرملکی کمپنیوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔ اس بار ابو ظہبی کی کمپنی مبادلہ ۔نے جیو میں نو ہزار ترانوے کروڑ (9,093.6 کروڑ ) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے مبادلہ انوسٹمنٹ کو جیو کی ایک اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد حصے داری ملے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ جیو میں چھے ہفتوں میں یہ چھٹی بڑی سرمایہ کاری ہے۔

گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو Jio کیوں ہے پسند؟: اب سوال اٹھتا ہے کہ گلوبل سرمایہ کاروں کو جیو کیوں پسند ہے؟۔ اس پر نظر ڈالیں تو جیو پلیٹ فارم Jio Platform انڈیا کے Digital Potential کا سب سے اچھا Representative ہے۔ اس کو انڈیا مارکیٹ کی گہری سمجھ ہے۔ کوروناوائرس(Covid-19 pandemic) کے بعد ڈجیٹلائزیشن کے مواقع بڑھے ہیں۔ جدید ٹکنالوجی اور ٹولس کا استعمال بڑھا پے جس کا فائدہ اس کو ملنا طے ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کو ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries Share Price) کے شیئر میں زور دار تیزی آئی ہے۔ این ایس ای پر کمپنی (RIL Share at all time high) کا شیئر اپنے اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ جیو میں ایک اور بڑے انویسمنٹ کی خبر سے شیئر میں تیزی آئی ہے۔ اس تیزی میں کمپنی کی مارکیٹ کیپ بڑھ کر 10.30لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ کے لحاظ سے ریلائنس انڈسٹری ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

<br />کیا کرتی ہے Mubadala Investment؟: مبادلہ انوسٹمنٹ ابوظہبی کی عالمی سرمایہ کاری کمپنی ہے۔ یہ ابوظہبی کا خود مختار ادارہ ہے۔ وہ ابوظہبی حکومت کے گلوبل پورٹ فولیو منیجر ہیں۔ 5 براعظموں میں 9 229 بلین کے پورٹ فولیو کا انتظام اسی ادارے کے تحت کیاجاتاہے۔جیو پلیٹ فارمز، مووی ، نیوز اور میوزک ایپس کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام انٹرپرائز جیو انفو کے شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ اب تک جیو پلیٹ فارمز نے چھ بڑے پیمانےکی سرمایہ کاری کے ذریعہ 18.97 فیصد کہ مشترکہ حصہ فروخت کیے ہیں۔

سرماریہ کاری کے اس سلسلے آغاز فیس بک انک نے کیا تھا۔ جس نے 22 اپریل کو 9.99 فیصد خریدنے کے لئے 43،574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔اس کے بعد ، جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز اور کے کے آر نے مل کر جیو میں 78،562 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ، ایک دنیا بھر میں شہرت رکھنے اور سرماریہ کاروں کی جانب سے ہندوستان کی ڈیجیٹل سفر کو آگے بڑھانے کےلیے اپنی شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔ مکیش امبانی نے خلیجی ممالک سے میرے قریبی تعلقات رہے ہیں۔۔ "ابوظہبی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کے ذریعے ، میں نے ذاتی طور پر متحدہ عرب امارات کی مثالی ترقی پر مبنی معیشت کو متنوع اور عالمی سطح پر مربوط کرنے میں مبدالہ کی خدمات سے واقف ہوں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ، ہم مبدالہ کے تجربے اور دنیا بھر میں ترقیاتی سفر کرنے والے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اسکی بصیرت سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔

وہیں مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ کے سی ای او خلدون المبارک نے کہا ’’ہم نے دیکھا ہے کہ کیسے Jio نے بھارت میں مواصلات اور کنیکٹویٹی کو بدل دیا ہے اور ایک انویسٹر اور شراکت دار کی شکل میں، ہم بھارت کی ڈیجیٹل ترقی کے سفر کو حمایت دینے کیلئے پُر عزم ہیں۔‘‘

مبادلہ کے پورٹ فولیو میں ایڈوانس مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر، دھات اور کانکنی شامل ہیں۔ دوا اور میڈیکل ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور یوٹیلٹیز، ایرو اسپیس اور مختلف فائنانس ہولڈنگز کا انتظام شامل ہے۔ جیو ایک ایسے ’’ڈیجیٹل بھارت‘‘ کی تعمیر کرنا چاہتا ہے، جس کا فائدہ 130 کروڑ ہندوستانیوں اور کاروباریوں کو ملے۔ ایک ایسا ’’ڈیجیٹل بھارت‘‘ جس سے خاص طور پر ملک کے چھوٹے کاروباریوں، مائیکرو کاروباریوں اور کسانوں کے ہاتھ مضبوط ہوں۔ جیو نے بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب لانے اور بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل طاقتوں کے بیچ اہم مقام دلانے میں اہم رول نبھایا ہے۔

جیو پلیٹ فارمز میں انویسٹمینٹ کیلئے غیر ملکی انویسٹرز کا تانتا لگا ہے۔ اسے پچھلے 6 ہفتوں میں چھٹی بڑی انویسٹمنٹ ملی ہے۔ ابو ظہبی کی مبادلا انویسٹمنٹ کمپنی نے 1.85فیصد ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمز میں 9,093.60 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ مبادلہ نے جیو پلیٹ فارمز کی ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ وپے آنکی ہے۔ فیس بُک کے انویسٹمنٹ کے ساتھ، جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا جو سلسلہ شروع ہو ا تھا وہ تھم نہیں رہا ہے۔ اب تک کل 6 بڑے انویسٹرز کے ذریعہ جیو پلیٹ فارمز میںکل 87,655.35 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔