قابل غور ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ان دنوں پاکستان سے خاصا ناراض ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملنے تک سے انکار کر دیا۔ سعودی عرب کی ناراضگی سے پاکستان کی حالت پتلی ہو گئی ہے۔ کیونکہ یہ سعودی عرب ہی تھا جو دونوں ہاتھ سے پاکستان کی ہمیشہ معاشی امداد کرتا رہتا تھا۔ اب شاید ویسا نہیں ہو گا۔ ویسے محمد بن سلمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک بار جو وہ ٹھان لیتے ہیں تو اسے وہ کر دکھاتے ہیں۔ غصیلے بھی ہیں۔