بھنڈ ایس پی منوج کمار سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں وشاکھاپٹنم پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ وہاں سے گانجے کی ڈلیوری ہوتی تھی۔ وشاکھاپٹنم پولیس نے بھی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ گانجے کی ڈلیوری کے معاملے کی جانچ کر رہی بھنڈ پولیس کو ایمیزون کمپنی کا تعاون نہیں مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھنڈ کے ایس پی منوج سنگھ نے میڈیا کے ذریعے ایمیزون کمپنی سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
دراصل، پچھلے دنوں بھینڈ پولیس نے ایمیزون کمپنی کے ذریعے گانجے کی اسمگلنگ کرنے والے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس معاملے میں بھنڈ پولیس نے اب تک گوہد اور مہگاؤں کے تھانوں میں دو ایف آئی آر درج کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے اس معاملے میں بھنڈ اور گوالیار سے 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے وشاکھاپٹنم میں چار ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ یہ تمام ملزمان ایمیزون کمپنی کے ملازم ہیں۔
کانفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) Confederation of All India Traders (CAIT) نے بدھ کو ملک کے 500 سے زیادہ اضلاع کے 1200 سے زیادہ شہروں میں ایمیزون کے خلاف احتجاج و دھرنا کرکے ملک کے تاجروں کے غصے کا اظہار کیا۔ تاجروں نے کہا کہ ملک کے ای کامرس کے کاروبار میں کچھ دنوں کے کچھ واقعات کے پیش نظر، جس میں امریکی کمپنی ایمیزون نے اپنے پورٹل کے ذریعے غیر قانونی طور پر گانجا کی فروخت کی سہولت فراہم کی ہے۔ ملک کی سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہونے والے بم بنانے میں ممنوعہ کیمیکلز سمیت دیگر اشیاء کی فروخت کی وجہ سے ملک کا ای کامرس کا کاروبار بہت آلودہ ہوچکا ہے۔
ایمیزون و دیگر ای کامرس کمپنیوں کے بزنس ماڈل کی جانچ کی مانگ
وہیں کیٹ Confederation of All India Traders (CAIT) نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمیزون اور دیگر ای کامرس کمپنیوں (E-Commerce Companies) کے کاروباری ماڈل کی ایک مقررہ وقت میں جانچ کی جائے۔ وہیں جس تیزی سے ڈرگ کیس میں آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا، اسی تیزی سے گانجا کی فروخت کے کیس میں ایمیزون حکام کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پلوامہ حملے (Pulwama Attack) میں کیمیکل کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے پر ایمیزون کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
وہیں دو دن پہلے مدھیہ پردیش پولیس نے ایمیزون کے ای کامرس پورٹل کے ذریعے 21 کلو گانجا پکڑا اور اس کے فوراً بعد ایک اور ایک دیگر کارروائی میں 17 کلو گانجہ پکڑا۔ مدھیہ پردیش پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، 20 نومبر کو، وشاکھاپٹنم پولیس نے ایمیزون کے پورٹل کے ذریعے 48 کلو گانجا کی فروخ (Amazon India officials under NDPS Act) کو پکڑا۔