نئی دہلی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور کٹرا سے نئی دہلی کے درمیان چلنے والی فیسٹیول اسپیشل ٹرین بھی کینسل کر دی گئی ہے۔ دہلی۔ بھٹنڈا فیسٹیول اسپیشل ٹرین بھی کینسل کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ نئی دہلی۔ کالکا شتابدی کے ساتھ ہی نئی دہلی۔ امرتسر سورن شتابدی، دلی۔ شری گنگانگر سپر فاسٹ، نئی دہلی۔ جموں توی اسپیشل، نئی دلی۔ کٹرا شری شکتی ایکسپریس، امرتسر۔ جئے نگر فیسٹیول اسپیشل ٹرین کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔