ہندستانی ریلوے تہوار سیزن کے پیش نظر جلد ہی 80 اور اسپیشل ٹرینیں شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، ہندستانی ریلوے اکتوبر۔ نومبر میں تہواروں کے پیش نظر اسپیشل ٹرینوں کی تعداد بڑھا سکتا ہے۔ اگلے ماہ وزارت ریلوے ایسے روٹوں پر مانگ کے حساب سے اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگلے ماہ اکتوبر میں وزارت ریل کے ذریعہ فیسٹیول سیزن میں ٹریول ڈیمانڈ کے پیش نظر تقریبا 80 اور اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔اگلے ماہ اکتوبر اور نومبر میں دسہرہ، نوراتر، دیوالی اور بھائی دوج جیسے بڑے ہندو تہوار آنے والے ہیں ایسے میں ٹریول ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔