ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول آج نو پیسے سستا ہوکر 73.27 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے جو 11 نومبر 2019 کے بعد نچلی سطح پر ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی آٹھ پیسے کم ہو کر 66.28 روپے فی لیٹر رہ گئی جو گزشتہ برس 19 دسمبر کے بعد کی نچلی سطح ہے۔