آئیفا ایوارڈز 2019 میں ستاروں کا شاندار ریڈ کارپٹ لک، کٹرینہ کیف نے تو حد ہی کر دی
اس بار آئیفا ایوارڈز میں فلمی ستاروں نے ایک سے بڑھ کر ایک ڈریس میں ریڈ کارپٹ پر دھماکے دار انٹری لی۔ کٹرینہ کیف نے تو اپنی ڈریس میں ایسی دھماکہ دار انٹری لی کہ لوگ دل تھام کر دیکھتے ہی رہ گئے۔


آئیفا ایوارڈز 2019 کی شام ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر ایسی آگ لگائی کہ لوگ دل تھام کر دیکھتے ہی رہ گئے۔ اس بار آئیفا ایوارڈز کی شام کچھ کم نہیں رہی۔ فلمی ستاروں نے ایک سے بڑھ کر ایک ڈریس میں ریڈ کارپٹ پر دھماکے دار انٹری لی۔ کٹرینہ کیف نے تو اپنی ڈریس میں ایسی دھماکہ دار انٹری لی کہ لوگ دل تھام کر دیکھتے ہی رہ گئے۔ آگے دیکھیں کیسا رہا اس ایوارڈ نائٹ پر فلمی ستاروں کا لک۔


گولڈن ڈریس میں عالیہ بھٹ کسی شہزادی سے کم نہیں دکھیں۔ عالیہ کو آئیفا ایوارڈز 2019 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ یہ ایوارڈ انہیں فلم راضی کے لئے ملا۔


سرخ کپڑے میں مادھوری دکشت نے ساری لائم لائٹ بٹور لی۔ مادھوری کے اس لک نے اچھے اچھوں کو مات دے دی۔


دیپیکا پاڈوکون پرپل ڈریس میں کسی شاہی دلہن سے کم نظر نہیں آئیں۔ دیپیکا کے اس لک کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔


کٹرینہ کیف نے آئیفا ایوارڈز 2019 میں میرون رنگ کی اس ڈریس کے ساتھ جیسے ہی انٹری لی، ہر کوئی انہیں دل تھام کر دیکھتا ہی رہ گیا۔ ٹوئٹر پر دیکھیں تو کٹرینہ کے اس لک سے ان کے مداح اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ ان کی یہ تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔


بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا کا ساڑی کا لک قہر ہی ڈھا رہا تھا۔ ہیوی جیویلری میں بھی ریکھا اتنی خوبصورت لگ رہی تھیں کہ لوگ انہیں دیکھتے ہی رہ گئے۔


اداکار آیوشمان کھرانہ نے اس بار آئیفا ایوارڈز 2019 کو ہوسٹ کیا ہے۔ اس ایونٹ میں آیوشمان کا شاندار لک بھی خوب پسند کیا گیا۔


بالی ووڈ کی نئی نویلی اداکارہ سارہ علی خان نے آئیفا ایوارڈز 2019 میں وائٹ آف شولڈر ڈریس میں کچھ یوں قہر ڈھایا۔ سارا کو فلم کیدارناتھ کے لئے بیسٹ فیمیل ڈبیو کا ایوارڈ بھی ملا۔


ادیتی راؤ حیدری کا بلیک لک ایسا شاندار رہا کہ جیسے ہی وہ ریڈ کارپٹ پر آئیں سارے کیمرے بس ان کی ہی طرف مڑ گئے۔


آئیفا ایوارڈز 2019 میں اداکارہ مونی رائے بھی اپنے آف شولڈر گاؤن میں بیحد خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔


بالی ووڈ کے سب سے کیوٹ جوڑے رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا بھی آئیفا ایوارڈز 2019 میں کچھ اس انداز میں نظر آئے۔ دونوں نے میڈیا کے سامنے خوبصورت پوز دئیے۔
ٹرینڈنگ نیوز
واٹس ایپ کشمیریوں کو کر رہا ہے گروپ سے باہر، یہ ہے بڑی وجہ
رپورٹ کے مطابق، وادی میں میسیجنگ پلیٹ فارم کے صارفین واٹس ایپ گروپوں سے غائب ہونے لگے ہیں۔ لوگ حیران ہیں کہ کیوں ان کے نام گروپ سے ہٹ رہے ہیں۔شہریت ترمیمی بل :مایاوتی کوموجودہ بل پراعتراض، کہا سیکولرآئین کی منشا کے خلاف
یہ بل بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے انسانیت نواز اور سیکولر آئین کی منشا و اس کے بنیاد ڈھانچے کے عین خلاف ہے:مایاوتیحج 2020: فارم بھرنے کا آج آخری دن، اب تک موصول ہوئے ہیں 1 لاکھ 90 ہزار درخواست فارم
حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہےپانچ لڑکوں نے لڑکی کا کیا ریپ، ایف آئی آر میں 14 سالہ متاثرہ کے حاملہ ہونے کی بات
راجستھان کے باراں ضلع کے اٹرو میں ایک 14 سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا تقریبا 40 دن پرانا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ 5 لوگوں نے الگ۔الگ دن ریپ کیا۔رپورٹ میں ہوا یہ سنسنی خیز انکشاف: 629 پاکستانی لڑکیوں کو دلہن بتا کر چین کو بیچا گیا
نیوز ایجنسی اے پی نے اس سے جڑے دستاویز حاصل کئے ہیں جسے پاکستانی تفتیش کاروں نے تیار کیا ہے۔جموں وکشمیر:جلدہی جیل سے اپنے گھرمنتقل ہونگے وادی کے یہ بڑے رہنماء
ایم ایل اے ہاسٹل میں نظربند سیاسی لیڈروں کے اہل خانہ نے سردی کے پیش نظران لیڈروں کو انکے گھروں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وہ میری بیٹی کی عصمت دری کرنے اور میرا گلا ریتنے کی دھمکی دے رہے ہیں، میں ڈر گئی ہوں: ماڈل
ماڈل کا کہنا ہے کہ اسے دھمکیاں کئی ہفتے پہلے ملی تھیں لیکن اب جا کر اس نے شکایت کی ہے۔اسٹیج پرارجن کپور کی تصویر دیکھ کر شرما گئیں ملائکہ اروڑہ، کہہ ڈالی ایسی بات
ملائکہ سے یہ سوال حال ہی میں منعقد ایک بڑے ایوارڈ فنکشن کے دوران اسٹیج پر سب کے سامنے پوچھا گیا جسے سن کر ملائکہ پہلے تو شرما گئیں لیکن پھر مزاحیہ انداز میں جواب بھی دیا۔خاتون ہم جنس پرست جوڑا بنا والدین، دونوں کے حمل میں رہا بچہ
اب تکنیک کی ترقی کے ساتھ ڈاکٹروں نے اس میں کچھ نئی تبدیلی کی ہے۔ اس کے تحت ایک ایسی تکنیک آئی ہے جس میں انڈے کو پہلی پارٹنر کے حمل میں فرٹیلائز کیا جاسکتا ہے بعد میں دوسرا ساتھی جنین کو اپنے رحم میں پال سکتا ہے۔