مہندی کی بو سے پڑ رہے تھے دورے
ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریض بچی کے دائیں ہاتھ پر مہندی لگائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مہندی کی اپنی ایک خوشبو ہوتی ہے اور جیسے ہی اسے مریض کے ہاتھ پر لگایا گیا، ہاتھ سینے کے قریب لے جایا گیا، اسے دورے پڑنے لگے۔ پی کے سیٹھی کا کہنا تھا کہ طبی معائنے میں معلوم ہوا کہ مریض کو ہاتھ یا پاؤں پر مہندی لگانے سے دورے نہیں آرہے ہیں بلکہ مہندی کی بو سے دورے پڑ رہے تھے۔