ہندوستانی مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی پینٹنگ۔ خیال رہے کہ مولانا آزاد کا یوم پیدائش ملک بھر میں قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے ۔ مولانا آزاد کا یوم پیدائش 2008 سے قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں ہوئی تھی ۔ وہ 15 اگست 1947 کے بعد سے یکم فروری 1958 تک پہلے وزیر تعلیم رہے تھے۔