مولانا ابوالکلام آزاد کا 131 واں یوم پیدائش، ملک نےمنایا قومی یوم تعلیم، یہاں دیکھیں نایاب تصویریں
مولانا آزاد کا یوم پیدائش ملک بھرمیں قومی یوم تعلیم کےطورپرمنایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد ملک کےپہلےوزیرتعلیم تھے۔ مولانا آزاد کا یوم پیدائش 2008 سے قومی یوم تعلیم کےطورپرمنایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں ہوئی تھی ۔ وہ 15 اگست 1947 کےبعد سےیکم فروری 1958 تک پہلے وزیر تعلیم رہے تھے۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد۔ آج ان کا 131 واں سالگرہ ہے۔

موہن داس کرم چند گاندھی جواہر لال نہرو، خان عبدالغفار خان، سردارپٹیل اورمولانا ابوالکلام آزاد کے ساتھ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی میٹنگ میں۔ (تصویر: گیٹی امیجز)۔

ہندوستانی تحریک آزادی کے دوران انڈین نیشنل کانگریس کے سینئرمسلم رہنما مولانا ابوالکلام آزاد کے ساتھ، ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہنما اورقومی لیڈر سردار پٹیل (تصویر: گیٹی امیجز)۔

شملہ کانفرنس (1946) میں ہندوستانی رہنما۔ بائیں سے دائیں: راجندر پرساد ، محمدعلی جناح، سی راجا گو پال چاری اور مولانا ابوالکلام آزاد۔ (تصویر: گیٹی امیجز)۔

ممبئی میں 1940 اے آئی سی سی کے اجلاس میں مولانا مولانا ابوالکلام آزاد، سردارپٹیل اور مہاتما گاندھی۔

ہندوستانی مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی پینٹنگ۔ خیال رہے کہ مولانا آزاد کا یوم پیدائش ملک بھر میں قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے ۔ مولانا آزاد کا یوم پیدائش 2008 سے قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں ہوئی تھی ۔ وہ 15 اگست 1947 کے بعد سے یکم فروری 1958 تک پہلے وزیر تعلیم رہے تھے۔