وہاٹس ایپ ایک ایسا انسٹینٹ میسیجنگ ایپ ہوگیا ہے ، جس کو سب سے زیادہ لوگ استعال کرتے ہیں ۔ نئی پرائیویسی پالیسی کے بعد سے کمپنی کو تھوڑا نقصان ہوا ہے ، لیکن یوزرس بیس پر کچھ زیادہ فرق نہیں پڑا ہے ۔ آپ میں سے کئی لوگ ہوں گے ، جو وہاٹس ایپ استعمال کررہے ہوں گے ۔ ایسے میں آپ لوگ سبھی طرح کی تصاویر ، ویڈیوز اور پیغامات ایک دوسرے کو بھیجتے ہوں گے ، لیکن ان سب کے درمیان آپ کئی مرتبہ نادانستہ طور پر بڑی غلطیاں کرجاتے ہیں جو آپ کو جیل کی ہوا بھی کھلا سکتی ہیں ۔
پروفائل فوٹو کے ساتھ نہ دیں پوری جانکاری : کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اپنی وہاٹس ایپ پروفائل میں اپنی پوری تفصیل بتادیتے ہیں ۔ سیکورٹی کے اعتبار سے آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ پروفائل تصویر میں پورے کنبہ کی فوٹو کا استعمال بھی نہیں کرنا چاہئے ۔ عام طور پر پروفائل فوٹو میں گروپ فوٹو لگانے سے بھی بچنا چاہئے ۔ پروفائل فوٹو کی پرائیویسی کیلئے تین متبادل بھی ملتے ہیں ، جن کی سیٹنگ آپ کرسکتے ہیں ۔ اس کے بعد آپ کی پروفائل فوٹو کو وہی لوگ دیکھ سکیں گے ، جن کو آپ دکھانا چاہتے ہیں ۔ علامتی تصویر ۔(Photo: pixabay.com)
ٹوفیکٹر آتھینٹیفکیشن آن نہ کرنا : زیادہ تر لوگ وہاٹس ایپ کا استعمال تو کرتے ہیں لیکن ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن استعمال نہیں کرتے ہیں ۔ ایسے میں سم سویپ کرکے آپ کے نمبر سے دوسرے وہاٹس ایپ اکاونٹ استعمال کرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ وہاٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن کو آن کردیں ۔ اس کے بعد کوئی آپ کے نمبر سے وہاٹس ایپ استعمال نہیں کرپائے گا ۔ علامتی تصویر ۔(Photo: pixabay.com)
وہاٹس ایپ کو فنگرپرنٹ یا فیس آئی ڈی سے لاک نہ کرنا : وہاٹس ایپ نے خاص طور پر ایپ کو لاک کرنے کیلئے فنگر پرنٹ اور فیس آئی ڈی لاک کا آپشن دے دیا ہے ، لیکن اس کا استعمال بہت کم لوگ ہی کرتے ہیں ۔ اس سیٹنگ کے ساتھ وہاٹس ایپ میں آٹومیٹک لاک کا بھی متبادل ہوتا ہے ۔ اس کی سیٹنگ آپ کو پرائیویسی سیٹنگ میں مل جائے گی ۔ علامتی تصویر ۔(Photo: pixabay.com)
گروپ میں ایڈ کرنے سے منع کرنا : وہاٹس ایپ میں یہ بھی سہولت ہے کہ آپ اپنے حساب سے کسی گروپ میں ایڈ ہوسکتے ہیں ۔ یعنی کوئی چاہ کر بھی آپ کو کسی وہاٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا ، لیکن اس کیلئے آپ کو ایک سیٹنگ کرنی ہوگی ۔ کسی کو بھی گروپ میں جوڑنے کی سہولت دینے کے بعد آپ کے ساتھ خطرہ برقرار رہتا ہے ۔ مثال کے طور پر کسی گروپ میں کوئی قابل اعتراض ویڈیو آگیا اور سبھی لوگوں نے گروپ چھوڑ دیا تو آپ خود بخود گروپ ایڈمن ہوجائیں گے اور پھر پولیس آپ سے ہی پوچھ گچھ کرے گی ۔ تو گروپ ایڈ کی سیٹنگ ضرور کریں ۔ علامتی تصویر ۔(Photo: pixabay.com)
آٹو بیک اپ بند نہ کرنا : اگر چیک کیا جائے تو زیادہ تر لوگوں کا وہاٹس ایپ آٹو بیک اپ پر ہوگا ، جو کہ نہیں ہونا چاہئے ۔ آپ کی جانکاری کیلئے بتادیں کہ وہاٹس ایپ صرف اپنے پلیٹ فارم پر آپ کے میسیج کی پرائیویسی کی ذمہ داری لیتا ہے نہ کہ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاوڈ جیسے تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم پر ۔ بیک اپ ہونے کے ساتھ ہی آپ کا چیٹ پرائیویٹ نہیں رہ جاتا ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کے معاملہ میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ تین سال پرانے چیٹ نکالے گئے تھے ۔ علامتی تصویر ۔(Photo: pixabay.com)