مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جب سوربھ گانگولی سے ملے۔ اس دوران ان کے ساتھ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نندی گرام سے ہرانے والے شوبھندو ادھیکاری بھی موجود تھے۔ فی الحال دونوں کی طرف سے اس ملاقات کو سیاسی ملاقات کہنے سے انکار کر کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سوربھ گانگولی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر ہیں، جبکہ وہیں امت شاہ کے بیٹے بی سی سی آئی کے سکریٹری ہیں۔ گانگولی نے کہا کہ وہ امت شاہ کو سال 2008 سے جانتے ہیں۔