شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اسد الدین اویسی کی قیادت میں حیدرآباد میں ترنگا ریلی ، دیکھیں تصاویر
حیدرآباد کی بڑی عیدگاہ میرعالم پر1:15بجے دوپہر نماز جمعہ ادا کی گئی ، جس کے ساتھ ہی عیدگاہ میرعالم سے شاستری پورم میدان تک بڑے پیمانہ پر یہ ریلی نکالی گئی ۔

شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی ، این پی آرکے خلاف جمعہ کو شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر ترنگا ریلی نکالی گئی ، جس میں کئی لاکھ افراد نے شرکت کرتے ہوئے سی اے اے کی مخالفت کی ۔ ( تصویر : یو این آئی ) ۔

حیدرآباد کی بڑی عیدگاہ میرعالم پر1:15بجے دوپہر نماز جمعہ ادا کی گئی ، جس کے ساتھ ہی عیدگاہ میرعالم سے شاستری پورم میدان تک بڑے پیمانہ پر یہ ریلی نکالی گئی ۔ ( تصویر : یو این آئی ) ۔

اس ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ( تصویر : یو این آئی ) ۔

ریلی میں شامل افراد شہریت ترمیمی قانون اور مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ شرکاء کے ہاتھوں میں ترنگے تھے۔ ( تصویر : یو این آئی ) ۔

ریلی کی قیادت حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے کی۔ یہ ریلی یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی۔ ( تصویر : یو این آئی ) ۔

لوگوں نے اپنی سہولت کے مطابق مقامی مساجد میں جمعہ ادا کی جس کے بعد اس ریلی میں شریک ہوئے۔ ( تصویر : یو این آئی ) ۔

ریلی میں مختلف جماعتوں ، تنظیموں ، انجمنوں کے نمائندوں اور اہم شخصیات شریک تھے۔ ( تصویر : یو این آئی ) ۔