بنگلہ اداکار نصرت جہاں کے چاہنے والے لاکھوں مداحوں کا دل اس وقت ٹوٹ گیا جب نصرت نے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں سگائی کی انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے۔ پورے ملک اور خاص طور پر بنگال اورشمال مشرقی ہندوستان میں اس اداکارہ کی زبردست فین فالوئنگ ہے اورحال ہی میں رکن پارلیمنٹ بنیں نصرت کی شادی کی خبرسے کئی مداحوں کو بھی جھٹکا لگا ہے۔ لیکن خبریہ ہے کہ نصرت جہاں نے اپنے بوائے فرینڈ نکھل جین سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
لوک سبھا الیکشن 2019 میں ترنمول کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر بشیرہاٹ لوک سبھا سیٹ پر الیکشن جیت کررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں نصرت جہاں نے پارلیمنٹ احاطے کے باہرسے اپنی تصویرشیئرکی۔ حالانکہ اس تصویرمیں روایتی ہندوستانی لباس نہیں پہننے کے لئے انہیں اوران کی ساتھی رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی کو سوشل میڈیا پرٹرول کیا گیا تھا، لیکن نصرت کو اس ٹرولنگ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔
سال 2010 میں ایک بیوٹی کانٹسٹ جیت کراپنے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات کرنے والی نصرت کو 2011 میں بنگالی فلم شوترو سے پہلا بریک ملا۔ وہ کئی ہٹ بنگالی فلموں کا حصہ رہی ہیں اورلوگ انہیں بالی ووڈ اداکاراوں سے بہترماننے لگے تھے۔ 2015 میں آئی ان کی فلم ہرہربیوم کیش ایک سپرہٹ فلم تھی اورایسا لگ رہا تھا کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ کا رخ کرتی، لیکن 29 سال کی عمرمیں رکن پارلیمنٹ بن کرانہوں نے اپنے لئے سبھی حالات تبدیل کرلئے ہیں۔