اترپردیش سے کرناٹک تک کسان متحد ، زرعی بل کے خلاف بلند کی آواز ، دیکھیں تصاویر
مرکز کی مودی حکومت کے زرعی بلوں کے خلاف کسان ملک کے الگ الگ حصوں میں احتجاج کررہے ہیں ۔ یوپی ، بہار ، پنجاب ، ہریانہ ، کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں کسان آندولن کررہے ہیں ۔
مرکز کی مودی حکومت کے زرعی بلوں کے خلاف کسان ملک کے الگ الگ حصوں میں احتجاج کررہے ہیں ۔ یوپی ، بہار ، پنجاب ، ہریانہ ، کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں کسان آندولن کررہے ہیں ۔
7/ 2
بہار میں اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے ٹریکٹر ریلی نکالی ۔ تیجسوی یادو اس ریلی کی قیادت کرتے ہوئے نظر آئے ۔
7/ 3
کسانوں کے آندولن کو دیکھتے ہوئے دہلی ۔ نوئیڈا سرحد پر پولیس تعینات ہے ۔ سرحدوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔
7/ 4
کرناٹک میں بھی مودی حکومت کے ذریعہ پاس کرائے گئے زرعی بلوں کی مخالفت ہورہی ہے ۔ لوگ سڑکوں پر اتر کر اپنا احتجاج درج کروا رہے ہیں ۔
7/ 5
پنجاب میں مودی حکومت کے بلوں کی مخالفت کی جارہی ہے ۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت نے احتجاج کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔
7/ 6
آر جے ڈی لیڈر رتیجسوی یادو نے زرعی بل کے خلاف ٹریکٹر ریلی نکالی ۔ اس دوران انہوں نے مودی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ۔
7/ 7
کسان ریلوے ٹریک پر بھی بیٹھے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے کئی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں ۔