PHOTOS: ہندوستان پہنچے ملٹی رول امریکی ہیلی کاپیٹر، ہیلفائر میزائل سے لیس سمندر کا شکاری 'رومیو'
Romeo Helicopter: امریکہ کے ملٹی رول ہیلی کاپٹر 'رومیو' ہندوستانی بحریہ کو سونپ دئے گئے ہیں ۔ ان ہیلی کاپٹرس کیلئے ہندوستانی بحریہ نے امریکہ سے قرار کیا ہے ۔ کوچی ایئرپورٹ پر پہلی کھیپ کے تین ہیلی کاپٹر میں سے دو ہیلی کاپٹر 28 جولائی کو پہنچے جبکہ تیسرا اگلے مہینے پہنچے گا ۔
امریکہ کے ملٹی رول ہیلی کاپٹر 'رومیو' ہندوستان پہنچ گئے ہیں ۔ بحریہ میں شامل کئے جانے کیلئے کوچی شپ یارڈ کو سونپا گیا ۔ یہ ہیلی کاپٹر ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ۔ (Image- ANI)
5/ 2
رومیو ہیلی کاپٹر سے کسی بھی جہاز پر حملہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کا استعمال راحت اور بچاو کاموں میں بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے ذریعہ ہوا سے سطح پر مار کرنے والی ہیلفائر میزائل داغی جاسکتی ہے ۔ (Image- ANI)
5/ 3
ان ہیلی کاپٹرس کیلئے ہندوستانی بحریہ نے امریکہ سے قرار کیا ہے ۔ اس کے تحت کوچی ایئرپورٹ پر پہلی کھیپ کے تین ہیلی کاپٹر میں سے دو ہیلی کاپٹر 28 جولائی کو پہنچے جبکہ تیسرا اگلے مہینے پہنچے گا ۔ (Image- ANI)
5/ 4
رومیو ہیلی کاپٹر کی تعیناتی انڈین ایئرکرافٹ کیریئر وکرانت پر ہوگی ۔ اس ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سب مرین کو تلاش کرکے تباہ کیا جاسکتا ہے ۔ ساتھ ہی سمندر میں نگرانی رکھی جاسکتی ہے ۔ (Image- ANI)
5/ 5
انڈین نیوی کرو نے امریکہ جاکر رومیو ہیلی کاپٹر سے وابستہ ٹریننگ لی تھی ۔ دس مہینے کی ٹریننگ میں ایم ایچ 60 آر رومیو ہیلی کاپٹر پر کنورزن ٹریننگ اور ایڈوانس کوالیفیکیشن ٹریننگ دی گئی ۔ (Image- ANI)