بلبل طوفان نے مغربی بنگال میں خوب برپا کیا قہر، تصویروں میں دیکھیں تباہی کا منظر
بلبل طوفان نے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں جم کرقہربرپا کیا۔ تیزہواؤں کے سبب سینکڑوں پیڑاکھڑگئے۔ سمندری طوفان کےاثرسے ریاست کے مختلف حصوں میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 2.73 لاکھ خاندان متاثرہوئے ہیں۔

بلبل طوفان بنگلہ دیش کی طرف بڑھنے سے پہلے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں جم کر قہربرپا کیا۔ تیزہواؤں کے سبب سینکڑوں پیڑاکھڑگئے۔ شمال جنوب 24 پرگنہ اور مشرقی مدنا پور اضلاع میں بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے۔ سمندری طوفان کےاثرسے ریاست کے مختلف حصوں میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 2.73 لاکھ خاندان متاثرہوئے ہیں۔

خطرناک طوفان کے سبب اتوار کی صبح تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سندرون علاقے میں تیز ہواؤں کے سبب سینکڑوں پیڑ اکھڑ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو ساگردیپ اورسندرون علاقے کی ساحل سے سمندری طوفان ٹکرایا، جس کی وجہ سے زبردست نقصان ہوا۔

سمندری طوفان کے سبب درخت گرنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں گاڑیوں کے پرخچے اڑگئے۔ نقل وحمل میں بھی رکاوٹ آئی ہے۔ سڑکوں کی صفائی کا کام این ڈی آرایف کی ٹیم کررہی ہے۔

سمندری طوفان کے سبب علاقے میں کئی مکان منہدم ہوگئے۔ وہیں بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے۔ ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیرجاوید خان نے کہا کہ بنگال کی خلیج کے پاس ساحلی اضلاع میں سمندری طوفان کے سبب 2473 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اوردیگر 26000 مکانات کوجزوی طورپرنقصان پہنچا ہے۔

افسرنے کہا کہ طوفان میں 2.73 لاکھ فیملی متاثرہوئی ہیں۔ 1.78 لاکھ لوگوں کو ریاست کے 9 مقامات پربنے راحت کیمپوں میں بھیجا گیا ہے۔