رانچی : رانچی کی خوشبو خان ایک مثالی کارنامہ انجام دے رہی ہیں۔ ہند پیڑھی نامی کثیر مسلم آبادی والےعلاقے میں خوشبو نہ صرف خواتین کو اردو کی تعلیم سے روشناس کرا رہی ہیں ، بلکہ انہیں خود کفیل بنانے کے ہنرسے بھی آراستہ کر رہی ہیں۔ خوشبو کی اس کوشش سے گھریلو مسلم خواتین کو دینی اور دنیاوی معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے۔