کورونا وائرس کا قہر: گورنر ہاؤس میں ملاقات پر لگائی گئی پابندی
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب تو کورونا وائرس نے گورنر ہاؤس میں بھی دستک دےدی ہے۔ گورنر ہاؤس کے چھ ملازمین میں کورونا وائرس پازیٹو پائے جانے کے بعد گورنر ہاؤس میں عام لوگوں کے داخلہ اور گورنر سے ملاقات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب تو کورونا وائرس نے گورنر ہاؤس میں بھی دستک دےدی ہے۔ (تصویر اور رپورٹ: مہتاب عالم۔ بھوپال)

گورنر ہاؤس کے چھ ملازمین میں کورونا وائرس پازیٹو پائے جانے کے بعد گورنر ہاؤس میں عام لوگوں کے داخلہ اور گورنر سے ملاقات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

گورنر ہاؤس کے جن ملازمین میں کورونا وائرس پازیٹو پایاگیا ہے ان میں موٹر میکنک اور اس کی بیوی کے ساتھ فورتھ گریڈ ملازمین اور اس کے اہل خانہ شامل ہیں۔

وہیں عام لوگوں کے گورنر ہاؤس کے داخلے اور گورنر سے ملاقات پر بھی احتیاط کے طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خاص موقعوں پر ہی گورنر سےملاقات ممکن ہو سکے گی ۔

گورنر ہاؤس سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے پورے گورنر ہاؤس کو تین سیکٹر میں تقسیم کرکے کام شروع کردیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے کورینٹائن ایریا میں پوری طرح سے آمدو رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔