خواتین اور بالخصوص مسلم خواتین کی جب بھی بات آتی ہے تو ان کے پردے اور نزاکت کی بات ضرور کی جاتی ہے لیکن آج کی مسلم خواتین نے اپنے عزم وحوصلہ سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مردوں سے کسی بھی معا ملے میں کم نہیں ہیں ۔ آپ نے اکثر سڑکوں پر تیز رفتار کے ساتھ لڑکوں کو بائیک چلاتے دیکھا ہوگا، جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ مانو رفتار پر لڑکوں کا ہی حق ہو ۔مگر بھوپال میں کچھ دنوں سے ایسے نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں جس سے لوگ حیرت میں ہیں اوران کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اب لڑکوں کا رفتار پر سے راج ختم ہو گیا ہے۔ دیکھیں تصویریں۔