مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعہ کی رات سے ہو رہی بارش کی وجہ سے شہر کی درجنوں بستیوں میں پانی بھر گیا ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے نچلی بستیوں میں ہزاروں لوگ پھنس گئے۔ شہر کی پاش کالونیوں میں بھی بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بگڑے حالات کو دیکھتے ہوئے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے باوجود حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔