مدھیہ پردیش میں بھاری بارش کی وجہ سے اب ریاست کی اقتصادی دارالحکومت اندور کا حال بے حال ہو گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے شہر کے کئی حصوں میں کئی فٹ پانی بھر گیا ہے جس سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔