کورونا وبا کے ماحول میں اپنوں کے ساتھ رہنا کسی کو بھی تقویت بخشتا ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بچے یہ بھی کہتے نظر آئے کہ یہاں آکر سکون ملا ۔ وہیں کچھ طلبہ نے کہا کہ کھانے کو لے کر پریشانی ہوئی ۔ تاہم انہوں نے حکومت کے ذریعہ انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی ہیمنت سورین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔
ٹرین کے ذریعہ طلبہ کی آمد اور پھر انہیں بسوں کے ذریعہ ان کی منزل مقصود تک پہنچانا یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ، اس کے باوجود ضلع انتظامیہ نے اسے بہتر طریقے سے انجام دیا ۔ رانچی کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جتنے بھی طلبہ وطالبات ہیں ، انہیں ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا ۔ ( تصاویر اور رپورٹ : نوشاد عالم ) ۔