جھارکھنڈ : انجمن اسلامیہ کے ذریعہ سول سروسز امتحانات کیلئے خصوصی کلاسیز، طلبہ میں خوشی کی لہر
رانچی کی انجمن اسلامیہ کے ذریعہ سول سروسیز امتحانات کی تیاری کے لئے خصوصی کلاسیز کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ غریب و نادار طلبہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد سے شروع ہونے والی ان کلاسیز کے آغاز سے طلبہ میں بے حد خوشی ہے ۔

8/ 2
انجمن اسلامیہ کے زیر انتظام اسٹڈی سینٹر میں سول سروسیز امتحانات کے لئے 21 جنوری سے خصوصی کلاس کی شروعات ہوگی ۔
8/ 3
سول سروسیز کے پی ٹی اور مینس امتحانات کے ساتھ ساتھ زبانی امتحان میں غریب طلبہ کی کامیابی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
8/ 4
اب تک چار درجن طلبا نے اندراج کرایا ہے۔
8/ 5
خواہشمند طلبہ کوبے حد قلیل فیس میں تقریبا چھ ماہ تک روزانہ ساڑھے چار گھنٹے خصوصی کلاسیز فراہم کی جائے گی۔
8/ 6
ساتھ ہی ساتھ اس کے لئے ماہرین کی خدمات بھی جاصل کی جائے گی ۔
8/ 7
واضح رہے کہ 1917 میں عظیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکام آزاد کے ذریعہ معاشرے کی اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے مقصد سے انجمن اسلامیہ اور مدرسہ اسلامیہ کا قیام کیا گیا تھا۔
8/ 8
خصوصی کلاسیز کا اہتمام مولانا آزاد کے اسی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔