لڑکی کی ماں نے کہا کہ ان کی بیٹی 19 سال کی ہے جبکہ لڑکا تقریبا سولہ سال کا ہے اور وہ شرابی بھی ہے ۔ سندور لگوانے کے بعد مقامی لوگوں نے کہا کہ برڈیہا تھانہ جانا ہے تو ہم لوگ تھانہ چلے گئے ۔ اس وقت لڑکے کا باپ پہلے سے ہی موجود تھا ۔ اس کے بعد تھانہ کے مشنی کے ذریعہ ان سے اور لڑکی سے ایک درخواست پر انگوٹھا لگوایا گیا اور کہا گیا کہ لڑکا نابالغ ہے اور شادی ہونے پر جیل جاو گے ۔ (علامتی تصویر)