رانچی کے کھیل گاؤں میں واقع کوارنٹائن سینٹر میں تبلیغی جماعت کی تین خواتین کے حاملہ ہونے کے تعلق سے شائع ہوئی خبر پر ضلع انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ رانچی کے ڈپٹی کمشنر چھوی رنجن نے کہا ہے کہ جانچ افسر ایڈیشنل کلکٹر کی رپورٹ کے جائزے کے بعد یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
کھیل گاؤں میں واقع کوارنٹائن سینٹر کے انسیڈنٹ کمانڈر کو کہا گیا ہے کہ اس معاملہ سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ درج کرائیں اور جسمانی فاصلہ پر عمل نہیں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ۔ اب اس پورے معاملہ میں کھیل گاؤں پولیس تھانہ میں ملزم مرد و خواتین کے خلاف اپیڈیمک ڈیزیز ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی کے معاملہ میں مقدمہ درج ہوگا ۔ علامتی تصویر ۔
واضح رہے کہ گذشتہ 30 جون سے 20 جولائی تک پولیس تحویل میں رہنے کے بعد 21 جولائی کو رانچی کے ہٹوار میں واقع برسہ منڈا سینٹرل جیل سے 17 غیرملکی تبلیغی جماعت میں شامل چار ملیشیائی خواتین میں سے تین خواتین کے کوارنٹائن سینٹر میں قیام کے دوران حاملہ ہونے کے تعلق سے خبر شائع ہوئی تھی ۔ علامتی تصویر ۔
رانچی کے ہندپیڑھی میں 17 غیرملکی تبلیغی جماعت کے لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن اور ویزا کے ضابطے کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے ۔ یہ غیرملکی باشندہ 30 مارچ کو رانچی کے کھیل گاؤں واقع کوارینٹائن سینٹر بھیجے گئے تھے ، جہاں سے سے 20 مئی کو ہٹوار واقع برسہ منڈا سینٹرل جیل بھیجے گئے ۔ سینٹرل جیل پہنچتے ہی میڈیکل جانچ کے دوران یہ خواتین حاملہ پائی گئیں تھیں۔ علامتی تصویر ۔