ریاست بھوپال کا شمار ہندستان کی ان چند ریاستوں میں ہوتا ہے ، جن کے نوابین نے اپنی ریاست کے عازمین حج کے قیام کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رباط کی تعمیر کی تھی ۔ ریاستی عہد میں ان ر باط میں عازمین حج کے قیام و طعام کا انتظام جس انداز میں کیا جاتا تھا ، اسی اندا ز میں اب بھی کیا جاتا ہے ۔