شرمناک! 50 سال کے شخص نے 47 سالہ خاتون کے ساتھ کیا ایسا کام ، رات 12 بجے پہنچ گئی پولیس تھانہ
نشاط پورہ کی رہنے والی 47 سالہ خاتون ہاوس وائف ہے ۔ بدھ کو رات تقریبا 12 بجے وہ پولیس تھانہ پہنچی ۔ اس نے پولیس تھانہ میں آکر زیادتی کی ایف آئی آر درج کرائی ۔

بھوپال : 50 سال کے ایک شناسا شخص نے فحش ویڈیو اور تصاویر بناکر 47 سال کی خاتون کو پہلے بلیک میل کیا اور پھر اس کی آبروریزی کی ۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا ہے ور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ملزم شخص فی الحال فرار ہے ۔

معلومات کے مطابق نشاط پورہ کی رہنے والی 47 سالہ خاتون ہاوس وائف ہے ۔ بدھ کو رات تقریبا 12 بجے وہ پولیس تھانہ پہنچی ۔ اس نے پولیس تھانہ میں آکر زیادتی کی ایف آئی آر درج کرائی ۔ ( علامتی تصویر)

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 50 سال کا روشن کشواہا اس کے جان پہچان کا ہے ۔ وہ کئی دنوں سے اس کو ڈرا دھمکا رہا تھا ۔ ( علامتی تصویر)

اس کا کہنا تھا کہ اس نے کچھ پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیو بنالئے ہیں ۔ وہ جسمانی تعلقات بنانے کیلئے دباو ڈالنے لگا ۔ ( علامتی تصویر)

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی بات ماننے سے انکار کرنے پر وہ بدنام کرنے اور اس کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دینے لگا ۔ ( علامتی تصویر)

خاتون نے الزام لگایا کہ اسی ڈر کی وجہ سے گزشتہ دنوں ملزم کے کہنے پر وہ کوہ فضا میں واقع ایک ہوٹل میں اس سے ملنے کیلئے پہنچ گئی ۔ یہاں پر وہ زبردستی ایک کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی ۔ ( علامتی تصویر)

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم اس کے بعد بھی اس کو پریشان اور بلیک میل کررہا تھا ۔ اسی سے پریشان ہوکر اس نے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ ( علامتی تصویر)