13 سال کی نابالغ لڑکی سے 9 لوگوں نے 3 دنوں تک کیا ایسا انتہائی شرمناک کام، سن پر پولیس کے بھی کھڑے ہوگئے رونگٹے
Umaria Gangrape: لاک ڈاون کے دوران ماں کے پاس رہنے آئی بچی کی باری باری سے آبروریزی کی گئی ۔ بچی نے جس سے بھی مدد مانگی ، اس نے ہی اس شرمناک حرکت کو انجام دیا ۔ پولیس نے سات ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔

مدھیہ پردیش کے امریا میں دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں 13 سال کی بچی کی نو لوگوں نے مسلسل تین دنوں تک آبروریزی کی ۔ پہلے دو دن لوگوں نے اجتماعی آبروریزی کی اور پھر باری باری سے شکار بناتے رہے ۔ بچی نے جس سے بھی مدد مانگی ، اسی نے فائدہ اٹھایا ۔ (علامتی تصویر)

اہل خانہ کے ساتھ تھانہ پہنچی نابالغ لڑکی نے جب اپنی داستان بتائی تو سن کر کر پولیس کے بھی رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔ پولیس نے سات ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔ (علامتی تصویر)

پولیس کے مطابق بچی کے والد جبل پور میں سرکاری نوکری کرتے ہیں ۔ وہ والد کے ساتھ ہی رہ کر وہاں پڑھائی کرتی ہے ۔ نویں کی یہ طالبہ لاک ڈآون میں ماں کے پاس امریا آئی تھی ۔ (علامتی تصویر)

11 جنوری کی دوپہر بچی کشوری نگر سبزی منڈی گئی تھی ۔ اس دوران یہاں اس کو دو ملزمین ملے ۔ دونوں اس کو دوکان میں لے گئے اور بہلا پھسلاکر موبائل نمبر لے لیا اور اس کے بعد گھمانے کے بہانے بائیک پر ساتھ لے گئے ۔ (علامتی تصویر)

دونوں ملزمین بچی کو لے کر شہر سے متصل بھرولا چھٹن کے جنگل میں پہنچے ۔ یہاں انہوں نے ڈرا دھمکا کر اس کی آبروریزی کی ۔ اس کے بعد اس کو این ایچ 43 کے کنارے موجود ڈھابے پر لے گئے ۔ (علامتی تصویر)

رات میں اس کو وہیں یرغمال بناکر رکھا ۔ یہاں پر دونوں ملزمین اور ڈھابہ مالک اور اس کے ساتھیوں نے اس کی آبروریزی کی ۔ اس کے بعد دونوں ملزمین اس کو چھٹن بستی کے جنگل میں بھی لے گئے ، جہاں بھی اس کے ساتھ درندگی کی گئی ۔ (علامتی تصویر)

پولیس کے مطابق آبروریزی کے دوسرے دن 12 جنوری کی صبح بچی نے ملزمین سے بڑے پاپا کے پاس کٹنی بھیجنے کی منتیں کیں ۔ ملزمین نے ٹرک ڈرائیور روہت یادو کے ساتھ اس کو ٹرک میں بیٹھا دیا ۔ راستے میں اس ٹرک ڈرائیور نے بھی متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کی ۔ بعد میں اس کو ولایت کلاں ۔ بڑوارہ کے نزدیک ٹول ناکہ پر چھوڑ دیا ۔ (علامتی تصویر)

یہاں پر نابالغ لڑکی نے پھر سے واپس امریا آنے کیلئے ایک ٹرک ڈرائیور سے مدد مانگی ، اس ٹرک ڈرائیور نے بھی بے بسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کی آبروریزی کی اور پھر بعد میں اس کو امریا کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ (علامتی تصویر)