دموہ : مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں بیوی کی ہراسانی سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تھانہ دیہی علاقہ کے رہنے والے 22 سالہ نوجوان نے خودکشی جیسا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہی گھر میں جراثیم کش دوا کھا لی، جس کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ اہل خانہ نے اس کو فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ نوجوان کی شادی تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی۔ (علامتی تصویر)