گوالیار : گوالیار میں دل ، دوستی اور داغ کی دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے ۔ یہاں ایک لڑکے نے نابالغ لڑکی کی تین دنوں تک ٹرک میں آبروریزی کی ۔ پولیس کو خبر لگ گئی تو اس نے لڑکی کا گلا گھونٹ دیا اور لاش کو چمبل ندی میں پھینک دی ۔ ملزم لڑکا اب پولیس گرفت مں ہے اور طالبہ کی لاش کی ندی میں تلاش کی جارہی ہے ۔
پولیس نے طالبہ کے اغوا کا معاملہ درج کیا ۔ جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ نابالغ طالبہ کی بڑکی سرائے کے رہنے والے 18 سال کے اجیت رجک سے دوستی تھی ۔ پولیس نے سائبر ٹیم کے ذریعہ طالبہ کے موبائل کی تفصیلات نکلوائی ۔ اس کی بنیاد پر انکشاف ہوا کہ 27 دسمبر کو اجیت نے طالبہ کو بلایا تھا ۔ (علامتی تصویر)
انتاری پولیس نے اتوار دوپہر کو اجیت کو حراست میں لیا ۔ اجیت سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو نابالغ طالبہ کے ساتھ ہوئے ظلم کی داستان سامنے آگئی ۔ اجیت نے 27 دسمبر کو نابالغ طالبہ کو ہائی وے پر ملنے کیلئے بلایا ۔ طالبہ پہنی تو اجیت کے ساتھ ہی اس کے ڈرائیور دوست آکاش بگھیل اور گولو بگھیل موجود تھے ۔ (علامتی تصویر)