متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے پانی سے بھرا جگ دے کر اس کے سر پر مار دیا ۔ خاتون کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اس نے پولیس سے معاملہ کی شکایت کی ۔ اس معاملہ میں پولیس نے شوہر کے ساتھ ساس سسر اور دو نندوں کو بھی ملزم بنایا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ (علامتی تصویر)
خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے خود کو بچانے کی کافی کوشش کی ، لیکن شوہر نے ایک نہیں سنی۔ اس نے کندھے اور ہاتھ کی کلائی کو دانتوں سے کاٹ لیا ۔ پانی کے جگ سے اس کے سر پر مارا ۔ اس حملہ سے خون بھی نکلنے لگا ۔ اس کے بعد شوہر نے اپنے ہاتھوں سے اس کا منہ پھاڑنے کی کوشش کی ۔ وہ لگاتار گال اور ہاتھ کو دانتوں سے کاٹنے لگا ۔ (علامتی تصویر)