شوہر کی غیرحاضری میں بہو کے ساتھ تانترک سسر بار بار کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، شوہر کو بتایا تو ملی یہ خوفناک سزا
متاثرہ خاتون نے تھانہ کے چکر کاٹنے کے بعد اب ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے ۔ حالانکہ اس کی شکایت پر فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ خاتون کا شوہر ڈمپر ڈرائیور ہے ، جو اکثر باہر رہتا ہے ۔

مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک خاتون نے اپنے تانترک سسر پر آؓبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔ خاتون نے تھانہ کے چکر کاٹنے کے بعد ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے ۔ حالانکہ اس کی شکایت پر فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ خاتون کا شوہر ڈمپر ڈرائیور ہے ، جو اکثر باہر رہتا ہے ۔ (علامتی تصویر)

متاثرہ خاتون نے کئی مرتبہ تھانہ میں اپنی آبروریزی کی شکایت کی ، لیکن پولیس والوں نے اس کی ایک نہیں سنی ۔ اس کے بعد خاتون مائیکہ والوں کے ساتھ جمعہ کو بیتول ایس پی شردھا جوشی کے پاس فریاد کرنے پہنچی ۔ (علامتی تصویر)

خاتون نے ایس پی کو بتایا کہ اس کا سسر شادی کے چھ ماہ کے بعد سے ہی اس کی آبروریزی کررہا تھا ۔ اس کی جانکاری شوہر اور ساس کو بھی دی ، لیکن اس کی ہی پٹائی کردی گئی اور مائیکہ لاکر چھوڑ دیا گیا ۔ (علامتی تصویر)

متاثرہ خاتون نے ایس پی کو بتایا کہ مائیکہ چھوڑنے کے ایک ہفتہ بعد ہی سسر لینے آگیا ۔ سسرال لوٹتے وقت بھی اس نے جنگل میں آبروریزی کی ۔ (علامتی تصویر)

جب متاثرہ نے اپنے ساتھ ہوئی حیوانیت کی شکایت مائیکہ والوں سے کی تو پنچایت بلائی گئی ، جس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔ (علامتی تصویر)

متاثرہ خاتون نے اس کے بعد چچولی پولیس سے معاملہ کی شکایت کی ، لیکن وہاں بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ (علامتی تصویر)