تصویریں: آئیے ووٹنگ مراکز پر آپ کا خیرمقدم ہے، لیکن ماسک لگا کر آنا
مدھیہ پردیش میں رائے دہندگان میں جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ووٹنگ اہلکار بھی مستعدی سے ڈیوٹی پر جمے ہوئے ہیں۔ دھار کے بدناور اسمبلی حلقے کے انارد آدرش ووٹنگ مرکز میں ووٹروں کا پھول برسا کر خیرمقدم کیا گیا۔

مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی الیکشن کے لئے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ کورونا انفیکشن سے بچاو کے لئے اس بار ووٹنگ مراکز پر وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ اہلکار اور رائے دہندگان ماسک اور پی پی ای ڈریس میں نظر آ رہے ہیں۔ ووٹنگ مراکز پر سماجی دوری اور سینیٹائزر کا انتظام ہے۔

ووٹنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ گلابی ٹھنڈ کے باوجود صبح سے ہی ووٹنگ مراکز پر رائے دہندگان کی طویل قطار لگنا شروع ہو گئی ہے۔

کورونا انفیکشن سے بچاو کے لئے ووٹنگ مراکز پر وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ مراکز پر سماجی دوری پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ووٹنگ مراکز پر اس بار ہمیشہ سے الگ نظم ہے۔ ووٹر کی انگلی میں سیاہی تو لگائی جا رہی ہے لیکن اس سے پہلے ان کا درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔

ووٹنگ مراکز پر سینیٹائزر بھی رکھا گیا ہے۔ درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد رائے دہندگان کے ہاتھ سینیٹائز کئے جا رہے ہیں۔

دھار کی بدناور سیٹ کے لئے بھی آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ یہاں سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والوں میں کانگریس امیدوار کمل سنگھ پٹیل شامل تھے۔

رائے دہندگان میں جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ووٹنگ اہلکار بھی مستعدی سے ڈیوٹی پر جمے ہوئے ہیں۔ دھار کے بدناور اسمبلی حلقے کے انارد آدرش ووٹنگ مرکز میں ووٹروں کا پھول برسا کر خیرمقدم کیا گیا۔