فرضی میاں بیوی بن کر چلا رہے تھے سیکس ریکیٹ ، قابل اعتراض اشیا کے ساتھ سات گرفتار
رانچی پولیس کے مطابق خود کو میاں بیوی بتاکر لڑکے اور لڑکیاں جسم فروشی کا دھندہ چلا رہے تھے ۔ اپارٹمنٹ سے پولیس نے دو لڑکی اور پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے ۔
جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ارگوڈا علاقہ میں اپارٹمنٹ میں چل رہے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ پولیس نے دو لڑکیوں سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا کیا ہے ۔ جسم فروشی کا دھندہ آن لائن چلایا جارہا تھا ۔ (علامتی تصویر)
5/ 2
پولیس کو اس کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی ۔ پولیس کی چھاپہ ماری میں فلیٹ سے کئی قابل اعتراض اشیا برآمد کی گئی ہیں ۔(علامتی تصویر)
5/ 3
پولیس کے مطابق خود کو میاں بیوی بتاکر یہ سبھی اپارٹمنٹ میں رہتے تھے اور جسم فروشی کا دھندہ چلاتے تھے ۔ ارگوڑا کے تارامنی اسٹیٹ اپارٹمنٹ میں واقع ایک فلیٹ سے پولیس نے دو لڑکی اور پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے ۔(علامتی تصویر)
5/ 4
پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران دو لڑکے اور دو لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں پائے گئے ۔ دیگر تین ملزمین بھی فلیٹ میں ہی موجود تھے ۔ فلیٹ سے قابل اعتراض اشیا ، شراب اور موبائل برآمد کئے گئے ہیں ۔(علامتی تصویر)
5/ 5
پولیس نے بتایا کہ گرفتار دونوں لڑکیوں میں سے ایک جمشیدپور اور دوسری لاتیہار کے بالوماتھ کی رہنے والی ہے ۔ گزشتہ 10 سے 15 دنوں سے فلیٹ میں یہ دھندہ چل رہا تھا ۔ (علامتی تصویر)