چار لوگوں کو لے جانے کے لئے بک کیا پورا جہاز: جانیں پورا معاملہ
ملک کے بیشتر حصوں سے مزدور کس کس شکل میں اپنی منزل کے لئے نکلے ہیں۔ انہیں یاد کیجئے تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ایسے میں کسی بزنس مین کے ذریعہ صرف چار لوگوں کو بھوپال سے دہلی لے جانے کے لئے پورا جہاز بک کیا جائے تو خبریں چونکاتی ہیں۔

کورونا لاک ڈاؤن میں مائگرینٹ مزدوروں کی تکلیف کسی سے چھپی نہیں ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں سے مزدور کس کس شکل میں اپنی منزل کے لئے نکلے ہیں۔ انہیں یاد کیجئے تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ایسے میں کسی بزنس مین کے ذریعہ صرف چار لوگوں کو بھوپال سے دہلی لے جانے کے لئے پورا جہاز بک کیا جائے تو خبریں چونکاتی ہیں۔ رپورٹ اور تصویریں: مہتاب عالم، بھوپال۔

جگدیش اروڑہ کا شمار مدھیہ پردیش کے بڑے بزنس مین میں ہوتا ہے۔جگدیش اروڑہمدھیہ پردیش میں سوم ڈسٹلریز کے مالک کے ساتھ شراب کے بڑے کاروباری ہیں۔ کورونا لاک ڈاؤن میں جب ان کی بیٹی اور دو بچوں کے ساتھ گھر میں کام کرنے والی نینی کے بھوپال سے دہلی جانے کا کوئی راستہ ہموار نہیں ہو سکا تو انہوں نے 180سیٹر پلین AIRBUS -A320 کو ہائر کیا۔

ایر بس اے تین سو بیس میں جگدیش اروڑا ،،ان کی بیٹی اور دو بچوں کے ساتھ گھر میں کام کرنے والی آیا سوار ہوکر بھوپال سے دہلی کےلئے روانہ ہوئے۔ جگدیش اروڑہ کہتے ہیں کہ عالم صاحب تعلقات اپنی جگہ ہیں لیکن ذاتی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیئے۔

بھوپال ایئرپورٹ اٹھارٹی آف انڈیا کے ذرائع کے مطابق چھ سیٹر اور آٹھ سیٹر جیسے متبادل دہلی ایرپورٹ پر موجود ہیں لیکن بزنس مین نے ایر بس کو ہی اپنوں کو لے جانے کے لئے منتخب کیااور پھر جن کے پاس پیسے کی فراوانی ہے اسے کہیں تو دکھانا ہے۔

اگر اس پیسے کا استعمال عوامی فلاح کے لئے کیا جاتا ہے تو بہت سے مائگرنٹ مزدوروں کی جان کو بچایا جا سکتا تھا۔