انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا چندریان-2 بھلے ہی چاند پراترنےکے بعد کہیں بھٹک گیا ہو، لیکن اس آربٹرمسلسل چاند سے متعلق اہم اطلاعات زمین پر بھیج رہا ہے۔ اسرو نے چندریان-2 کے آربٹرمیں لگے ہائی ریزولیشن کیمرے سے لی گئی تصویریں جاری کی ہیں۔ان تصویروں میں چاند کی سطح بے حد خوبصورت نظرآرہی ہے۔ چاند کی سطح پربڑے اورچھوٹے گڈھے واضح طورپر نظرآرہے ہیں۔