جموں وکشمیرمیں سی آرپی ایف قافلے کے پاس پھرزبردست دھماکہ، تصویروں میں دیکھیں کس طرح سے اڑگئے کارکے پرخچے
جموں وکشمیر کے بنیہال میں ہائی وے پرمشتبہ دھماکہ ہوا ہے۔ ہائی وے پرایک کارمیں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے وقت پاس سے سیکورٹی اہلکاروں کا قافلہ جارہا تھا۔

جموں وکشمیر کے نیشنل ہائی وے پر ہفتہ کو ایک کارمیں دھماکہ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ جس وقت کار دھماکہ ہوا، پاس سے سی آرپی ایف کا قافلہ گزررہا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ کار میں سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔

دھماکہ سے فوج کی گاڑی کو بھی تھوڑا نقصان پہنچا ہے۔ سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کے پچھلے حصے میں آگ لگ گئی، لیکن کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

سی آرپی ایف کے ذرائع نے بتایا 'پہلی نظرمیں یہ سلینڈر دھماکہ لگ رہا ہے۔ سی آرپی ایف کا قافلہ کچھ ہی دوری پرتھا، لیکن یہ حملہ نہیں لگ رہا ہے، جانچ جاری ہے'۔

دھماکہ نیشنل ہائی وے میں بنیہال کے پاس ہوا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کار سی آرپی ایف کی بس سے ٹکرائی تھی۔

پلوامہ میں 14 فروری کو سی آرپی ایف کے قافلے پرفدائین حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد جوانوں کی سیکورٹی میں لاپرواہی کا سوال اٹھا تھا۔